ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے امریکا میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کی ہے،حمزہ شہباز

 لندن: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے امریکا میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کی ہے۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ  فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے نے اصل سازشیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، امریکی سازش کا چورن بیچنے والوں نے امریکا میں پبلک ریلیشن فرم ہائر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، جیسے لاہور جلسے کے لیے ہاکی سٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑی گئی وہی حال معیشت کا کیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ذاتی سیاسی مفاد کے لیے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم مہم چلائی گئی، عمران خان نے عوام کے ذہنوں میں نفرت کے بیج بوئے اور پی ٹی آئی ٹرولز نے فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں