ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے کی شناخت ظاہر کردی گئی

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہے۔

نیویارک پولیس کے مطابق ملعون سلمان رشدی پر ہادی ماتر نے چاقو سے حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 24 برس کے ہادی ماتر کا تعلق امریکی ریاست نیوجرسی سے ہے، ان کی جانب سے حملے کی وجہ تاحال واضح نہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہادی ماتر نے کیلی فورنیا کے الزبتھ لرننگ سینٹر سے تعلیم حاصل کی تھی۔

گزشتہ روز نیو یارک میں تقریب کے دوران چاقو بردار حملہ آور نے سٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیا تھا،پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی کی حالت سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں