English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس کا پاکستانی وزیر دفاع کے فلسطین کی حمایت میں مؤقف کا خیر مقدم

القمر

غزہ: اسلامی تحریک مزاحمت( حماس) نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے فلسطینیوں کی حمایت میں جرات مندانہ موقف پرپاکستانی قوم اور قیادت کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برھوم  نے کہا  کہ خواجہ آصف کا بیان جس میں انہوں نے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے قابل تحسین ہے۔ حماس اور فلسطینی قوم ان کے اس بیان کا خیر مقدم کرتی ہے۔ترجمان نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس بیان کی تحسین کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف عرب ملکوں کا نہیں بلکہ پوری مسلم امہ کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں پر جنگ مسلط کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مصائب کا شکار فلسطینیوں کی حمایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے