English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

القمر

اسلام آباد: برطانیہ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمزاور ترکی میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز  میں شرکت کرنے والے قومی ایتھلیٹس کی پاکستان واپس کا سلسلہ جاری ہے۔

کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ انعام بٹ، برانز میڈلسٹ عنایت اللہ اور اسپرنٹر شجر عباس کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے کھلاڑیوں کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے والوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور اسلام آباد ائیر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے