راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں۔
شیخ رشید نے کہا کہ شفاف الیکشن کی تاریخ طے کریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔140ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے۔10کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پرہونگے۔الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی، قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے۔بزدل نوازشریف آئے نہ آئے،اہل ہو یا نااہل ہو،اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اسکی سعودی عرب کی بیماری اور لندن کی بیماری سیاسی ریاکاری ہے۔معیشت کو تباہ کرنے والے سیاستدانوں کے اصلی چہرے عوام میں بے نقاب ہو گئے ہیں۔
