English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کا جلد الیکشن کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: تحریک انصاف نے جلد الیکشن کے لیے حکومت پر دبا بڑھانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ 19 اگست کو کراچی میں بڑا جلسہ کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے میثاق معیشت پر مذاکرات کو مسترد کر دیا، شہباز شریف کے ساتھ اکانومی پر بات کرنا حماقت ہو گی، شہبازگل پرٹارچرکا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا، عدلیہ کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش ہو رہی ہے۔

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں فواد چودھری، بابر اعوان ، شیریں مزاری، زلفی بخاری، علی امین گنڈا پور، غلام سرور، سیف اللہ نیازی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔  اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، اور عوامی مہم، جلسوں کے شیڈول سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔

 اجلاس کے دوران   19 اگست کو کراچی میں بڑے جلسے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جلد الیکشن کے لیے حکومت پر دباو بڑھایا جائے گا۔ اور اس کے لیے مختلف شہروں میں جلسوں کی منظوری دی گئی۔  آئندہ ہفتے کے دوران راولپنڈی، کراچی، پشاور، سمیت بڑے شہروں میں جلسے ہوں گے، جبکہ عمران خان اپنی 9 نشستوں پر انتخابی مہم خود چلائیں گے۔

  اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 25 مئی کے کرداروں اور پولیس افسران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، ذمہ داران کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلیے مختلف فورمز پر رجوع کیا جائے گا، قانونی ٹیم تمام کیسز کا اندراج 7 روز میں یقینی بنائے گی، واقعہ میں شامل کرداروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ  پارٹی نے متفقہ طور پر شہباز گل کے معاملے پر مذمت کی ہے، کوشش کی جارہی ہے انہیں اغوا کرکے پمز پہنچایا جائے، کوشش کی جارہی ہے ان کو ٹارچر کیا جائے، ثنا اللہ نے روایت ڈالی ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد کیا جائے، شہباز گل کو یوم عاشور پر گرفتار کیا، عمران خان نے شیری مزاری کو ہدایت کی ہے اس معاملے کو پوری دنیا میں اٹھایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے