English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم

القمر

کراچی کی عدالت نے مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے اینکر پرسن عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 18 جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا۔ شہری عبد الاحد کی جانب سے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔

عامر لیاقت کے ورثا ء نے پوسٹ مارٹم کرانے کی مخالفت کی تھی۔ مرحوم  کے ورثا ء کے وکیل ضیا اعوان ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق آرڈر ختم کردیا گیا، بچوں کو تکلیف دی گئی۔

عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشری اقبال نے کہا کہ کسی نے ہم پر جائیداد کا الزام لگایا کسی نے کچھ کہا۔ ہم یہ چاہتے تھے کہ ان کی نعش کی تضحیک نہ ہو۔

دانیہ نے جو حرکت کی وہ سب کے سامنے ہے۔ دانیہ شاہ کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے سزا دلوا کر رہیں گے۔ ایف آئی اے میں معاملہ انکوائری کی اسٹیج پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے