English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوہر نے عدالت میں اہلیہ کاگلا کاٹ دیا، خاتون ہلاک

القمر

کارناٹک: بھارت میں ایک شخص نے فیملی عدالت میں  اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست کارناٹک میں واقعہ ضلع حسن کی فیملی عدالت میں پیش آیا جہاں شیو کمار اور اس کی بیوی نے طلاق کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی،عدالت کی جانب سے دونوں کی کائونسلنگ کی گئی جس پر وہ اپنی سات سالہ شادی کو بچانے اور ساتھ رہنے پر رضا مند ہوگئے،کائونسلنگ سیشن سے باہر نکلتے ہی شیو کمار نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی پر حملہ کردیا اور اس کے گلے پر وار کرکے فرار ہونے لگا تاہم موقع پر موجود لوگوں نے اسے دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا،خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ملزم عدالت کے اندر تیز دھار آلہ لے جانے میں کیسے کامیاب ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے