ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رتی گلی میں سیلاب سے 3 منی ہائیڈل پاور پلانٹ تباہ، کئی پل بہہ گئے

مظفرآباد : ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مظفرآباد کے علاقے رتی گلی جھیل میں سیلابی ریلے کے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔

 ایس ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلیسے 4 گاڑیاں، 3 منی ہائیڈل پاور پلانٹ تباہ ہوگئے جب کہ 2 موٹرسائیکل سمیت 3 مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب کے باعث رتی گلی جھیل کی سڑک مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے اور  رتی گلی نالے پر لگے کئی پل بھی بہہ گئے۔

انتظامیہ کے مطابق رتی گلی جھیل بیس کیمپ میں پھنسے سیاحوں کو نکال لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں