English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز گل اسلام آباد پولیس کے حوالے، دارالحکومت کے اسپتال میں داخل

القمر

اسلام آباد:اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے تحریک انصاف ( پی ٹی آئی  )رہنما شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا ہے، رینجرز کی نگرانی میں دارالحکومت کے اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین گھنٹوں کے بعد جیل کی انتظامیہ نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جنہیں ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پمز اسپتال میں 3 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی ہے جن میں میں دل، پھیپھڑوں اور میڈیکل افسر شامل پے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کی حوالگی کے بغیر واپس جانے سے انکار کردیا تھا جبکہ جیل انتظامیہ کا موقف تھا کہ ان کی طبیعت خراب ہے پولیس کے حوالے نہیں کیا جاسکتا لیکن بعدازاں شہباز گل کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جس کے بعد پولیس انہیں لے کر روانہ ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے