راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے نوٹ بنک بچانے کے لیے ووٹ بنک کو قربان کر دیا۔ نواز شریف کی واپسی طے نہیں پا سکی گی۔
ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ چین کی رضامندی کے بغیرسی پیک اتھارٹی ختم کرنا سامراجی ایجنڈا ہے،چین کے خلاف اسی کام کے لیے انکو لایا گیا ہے۔ عمران خان8حلقوں میں اہل ہے اورفیصل آباد میں نااہل،یہ کیسا قانون ہے؟30اگست کو غریب پر10روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی۔مرکز اورصوبے کی پولیس کو آمنے سامنے کھڑا کردیا گیا ہے۔
غریب مہنگائی میں جل رہا ہے اور حکمران نیرو بانسری بجا رہا ہے۔ حکمرانوں نے نوٹ بنک بچانے کے لیے ووٹ بنک کو قربان کر دیا۔ نواز شریف کی واپسی طے نہیں پا سکی۔ افغانستان میں بھی رجیم چینج شروع ہو گیا ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا۔برطانیہ سے بےدخلی کا معاہدہ ہمارے لیے منفی جائے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 18, 2022
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ غریب مہنگائی میں جل رہا ہے اور حکمران نیرو بانسری بجا رہا ہے۔ حکمرانوں نے نوٹ بنک بچانے کے لیے ووٹ بنک کو قربان کر دیا۔ نواز شریف کی واپسی طے نہیں پا سکی گی۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھی رجیم چینج شروع ہو گیا ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا۔برطانیہ سے بیدخلی کا معاہدہ ہمارے لیے منفی جائے گا۔