ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرین میں رقص کی محفل، محکمہ ریلوے کا تیز گام انتظامیہ کو شوکاز نوٹس

لاہور: محکمہ ریلوے نے تیزگام میں رقص و سرور کی محفل سجانے پر ٹرین انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے تیزگام کی ڈائننگ کار میں ڈانس کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ اس واقعے میں ملوث ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ٹرین کی کمرشل مینجمنٹ نجی کمپنی کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا۔ تیزگام ٹرین کے اندر خواجہ سرا گانوں پر رقص کرتے رہے اور مسافر ان کی ویڈیو بناتے اور تالیاں بجاتے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں