English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کو شہباز گل کی نہیں اپنی فکر ہے،عظمیٰ بخاری

القمر

لاہور:مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جنہوںنے انقلاب لانا اورٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ جیل میں بیمار ہوگئے،شہباز گل نے وکیلوں کودھمکی دی سب کو ساتھ لے کر جائوں گا تو ان کی دوڑیں لگ گئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ لیڈر کہتا ہے شہباز گل پر جیل میں تشدد ہوا جبکہ ان کا وزیر داخلہ کہتا ہے جیل میں تشدد نہیں ہوا ہے،محکمہ بہبود آبادی کی وزارت والا وزیر داخلہ بن گیا ہے، یہ مزاحیہ ٹوئٹس کرکے ڈراتے ہیں، کرنل (ر)ہاشم ڈوگر صاحب کی نظر میں بدمعاشی اس کو کہتے ہیں جواداروں کو بدتمیزی سے کنٹرول کرنے کی کوشش کرے ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آدھے پی ٹی آئی والے کہتے شہباز گل ٹھیک ہے آدھے غلط کہتے ہیں،شہباز گل کوجو کھانسی کی شکایت ہے وہ اب ٹھیک ہو گئی ہے،شہباز گل کی بیماری کا مذاق و تماشا نہیں بنائوں گی۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف نے جیل میں عرصہ گزارا ،شہباز سے حمزہ شہباز تک نے جیل کاٹی لیکن کوئی نہیں رویا، انہیںڈر ہے شہباز گل لسبیلہ کی مہم سمیت راز کھول دے گا۔

انہوں  نے مزید کہاکہ عمران خان کو شہباز گل کی نہیں اپنی فکر ہے،شہباز گل منہ سے راز خود بتائیں گے تو مزا آئے گا،شہباز گل وفاقی حکومت کا قیدی ہے اس کو اڈیالہ منتقل کیاگیا لیکن ظل الٰہی نے نجی ہسپتال منتقل کرنے کی ضد کی۔عمران خان تیزی سے کارندے فٹ کررہے ہیں جہاں زمینیں ہیں وہاں سے ہیرو ںاور بشری بیگم یاد آتی ہوں گی۔

رہنما ن لیگ کا کہناتھا کہ  ایل ڈی اے میں پوسٹنگ کے لئے پرویز الٰہی پر دبائو ڈالا جارہا ہے ،گوگی ،پنکی کا ادھورا مشن پرویز الٰہی کرے گا ،جو مشن رہ گئے ہیں وہاں کارندے گینک کو فٹ کیاجارہاہے کہ مزید پیسے کما کر عمران کو دینے ہیں۔عمران خان کے پاس کیا اختیارات ہیں کہ وہ ڈکٹیشن دیںوہ تو خود مطلوب ہے ،کہتا ہے کسی کو جوابدہ نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پرویز الٰہی کو چپڑاسی سے زیادہ حیثیت نہیں دے رہے ، بیشک جوڈیشل وزیر اعلیٰ ہیں لیکن جھاڑ تو نہ پلائیں یہ افسوسناک طرز عمل ہے۔انہوںنے کہا کہ پارٹی سطح پر نواز شریف سے مشاورت کرتے ہیں،مفتاح صاحب کی بات پر اعتماد ہے حالات جلد بہتر ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے وہ ابھی نہیں آ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے