English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلامی یکجہتی گیمز، پاکستانی خواتین کراٹیکاز بھی میڈل نہ جیت سکیں

القمر

پانچویں اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستانی خواتین کراٹیکاز بھی میڈل نہ جیت سکیں۔

تفصیلات کےمطابق ترکیہ کے شہر قونیہ میں پانچویں اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستانی خواتین کراٹیکاز کی ناقص کارکردگی سامنے آگئی ،فخرالنسا کو کوارٹر فائنل جبکہ کلثوم ہزارہ اور نرگس ہزارہ کو پہلے راؤنڈ میں ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلامی یکہجتی گیمز میں مقابلوں کے آخری روز پاکستان کی خواتین کراٹیکاز ایکشن میں تھیں۔ خواتین کی  60 کے جی کیٹیگری میں پاکستان کی فخرالنسا نے پہلی باٹ میں کیمرون کی کراٹیکا کو شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں ان کا کرغزستان کی کراٹیکا سے مقابلہ تھا جو صفر۔ صفر برابر رہا جس کے بعد ریفریز نے تین۔ دو سے کرغزستان کی ایتھلیٹ کے حق میں فیصلہ دیا۔خواتین کی 68+ ویٹ کیٹگری میں نرگس ہزارہ کو کیمرون کی پلیئر نے شکست دی جبکہ کلثوم ہزارہ کو مراکش کی ایتھلیٹ نے شکست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے