English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

و�اقی پولیس کا عمران خان کو ش�باز گل سے  ملاقات کرانے سے انکار

القمر

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پمز اسپتال میں شہباز گل سے  ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔

اسپتال پہنچنے پر سیکورٹی کے حصار میں عمران خان نے کچھ دیر انتظار کیا اور وفاقی پولیس کے رویہ کو دیکھ کر  واپس روانہ ہوگئے ،عمران خان نے شہباز گل سے یکجہتی کے لیے ریلی کا بھی اعلان کیا ہے۔

 بعد ازاں پارٹی کے ایک اجلاس میں شہباز گل پر تشدد پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں شہباز گل کو بھرپور قانونی و اخلاقی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قانونی ٹیم کو شہباز گل کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑنے کی ہدایت کی  ہے۔ اسی طرح عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو 21 اگست کے جلسے کی بھرپور تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے