ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی اخبار نے سلمان رشدی سے متعلق گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملعون سلمان رشدی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کی ہے،برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق عمران خان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ سلمان رشدی پر حملہ انتہائی خوفناک اور افسوسناک ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیج پر چیئرمین تحریک انصاف کا ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانوی اخبار دی گارجین نے سلمان رشدی سے متعلق ان کی گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے بھارت میں ملعون سلمان رشدی کو مدعو کرنے پر سیمینار میں شرکت سے انکار کیا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انٹرویو میں انہوں نے گستاخ رسول کو سزا دینے کے اسلامی طریقہ کار کی وضاحت کی، سانحہ سیالکوٹ کا حوالہ دیا اور اسی تناظر میں سلمان رشدی کی بات کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں