ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 6 افراد ہلاک، 15 لاپتہ

نئی دہلی : بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ15 لاپتہ ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کے دوران بادل پھٹ گئے جس سے شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں بارش اور سیلابی صورتحال سے انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی صورتحال سے دکانوں اور مکانوں میں پانی بھر گیا۔ہماچل پردیش میں بارشوں اور سیلاب سے کئی اضلاع میں اسکولوں کی چھٹیاں دی گئی ہیں اور کاروباری مراکز بھی  پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں