English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران نیازی کی خاتون سیشن جج کو دھمکیاں انارکی اور تشدد کی ترغیب ہیں،سعد رفیق

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ بد زبان، بے لگام ،فارن فنڈڈ عمران نیازی کی خاتون سیشن جج کو مجمع عام میں دھمکیاں انارکی اورتشدد کی ترغیب ہیں۔یہ ملک کے ہرادارے کو تابع فرمان بنانا چاہتے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا ہے کہ عمران خود کوہراحتساب اورقانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، جج کو کھلی دھمکیوں پرعدالتی ایکشن لازمی ہے۔

جبکہ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کی جانب سے آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکیوں کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صادق اورامین کا سرٹیفکیٹ دینے والوں کی نظر۔

یہ ہوتاہے سیسیلین مافیا، جو بات نہ مانے،چور ،دائرہ اسلام سے خارج ، غدار ،سنگین دھمکیاں ، جیلیں ، انتقام۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے