English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل آباد،ایل پی جی کم بھرنے پر جھگڑا ،دکاندار نے رکشہ ڈرائیور کو آگ لگادی

القمر

فیصل آباد میں رکشہ میں ایل پی جی کم بھرنے پر ڈرائیور اور دکاندار کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھا کہ دکاندار نے رکشہ ڈرائیور کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ فیصل آباد کے علاقہ غلام محمد آباد میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر رکشے میں ایل پی جی کم بھرنے پر جھگڑے کے دوران دکاندار نے رکشہ ڈرائیور کو پیٹرول چھڑک کر بیٹے کے سامنے آگ لگادی۔جلتے ہوئے شخص کو بچانے اور مدد کیلئے کوئی نہ آیا، تو کم عمر بیٹے نے خود رکشہ چلایا اور جھلسنے والے باپ کو الائیڈ ہسپتا ل پہنچایا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کو دیئے گئے اپنے ابتدائی بیان میں مقتول ڈرائیور کے بیٹے نے بتایا کہ والد گیس بھروانے دکان پر گئے تھے، دکاندار نے گیس ڈال دی جس پر جھگڑا ہوا بعد میں والد گیس کے پیسے دینے گئے تو دکاندار نے پیٹرول سے بھری بوتل میں آگ لگا کر والد پر پھینک دی جس سے وہ جل گئے۔

مقتول رکشہ ڈرائیور کا باپ بھی انصاف کی دہائی دیتا رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کے ساتھ بڑا ظلم ہوا، ہمیں انصاف چاہئے، ان بچوں کے سر سے باپ کا سایہ چھین لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے