English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضمنی الیکشن این اے245:ووٹنگ کی گنتی کا سلسلہ جاری

القمر

کراچی: شہر قائد کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد پولنگ روک دی گئی تھی تاہم بعد میں ووٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی تھی جس کے بعد وقت میں اضافہ کر دیاتھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 245 کے 263 میں سے 55 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود مولوی 5334 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ایم کیو ایم امیدوار معید انور 1862 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں اس وقت بے نظمی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جب سیاسی جماعتوں کی جانب سے فارم 45 پر پہلے سے دستخط کرانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی نے مذکورہ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ روکنے کا مطالبہ کر دیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کارکن وہاں پہنچ گئے، صورتِ حال کشیدہ ہونے پر پولیس کی نفری بھی طلب کر لی گئی تھی۔

سولجر بازار کے پولنگ اسٹیشن نمبر 143 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد پولنگ رکوا دی گئی تاہم بعد میں حکام کی جانب سے گفتگو کے بعد وہاں پولنگ کا عمل دوبارہ شروع ہو گیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے