کراچی: شہر قائد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے ابھی تک کے موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی کو برتری حاصل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 245 کے 263 میں سے 250 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود مولوی 28405 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ایم کیو ایم امیدوار معید انور 12300 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ آزاد امیدوار فاروق ستار 3313 اور پی ایس پی کے امیداوار حفیظ الدین کو 1041 ووٹ ملے۔
