ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کل سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پراثرانداز ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 23 اگست سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا شدید کم دبا ڈپریشن کی صورت میں وسطی بھارت پرموجود ہے۔ ڈپریشن راجھستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مون سون سسٹم کا زیادہ ترحصہ زمین پرہونے کے باعث شدت زیادہ ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا مزید کہنا تھا کہ 23 اگست سے مون سون سسٹم مشرقی سندھ پراثر انداز ہوسکتا ہے۔ کراچی میں 24 اگست کی شام یا رات سے 25 اگست کی شام تک بارش کا امکان ہے۔

مغرب کی جانب ہونے پر یہ سسٹم پورے سندھ میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔

مون سون کا رخ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کی جانب بھی ہوسکتا ہے۔مون سون سسٹم کے زیر اثر کراچی سمیت وسطی و بالائی سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں