English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ بھر میں کل  سے تیز بارشوں کا امکان

القمر

کراچی:  سندھ بھر میں کل سے تیز بارشوں کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ منگل سے بالائی سندھ اور وسطی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوا کم دبائو اس وقت وسطی بھارت پر موجود ہے، یہ مزید شدت اختیار کر چکا ہے اس لئے یہ مشرقی سندھ میں داخل ہوگا اور کل سے بالائی سندھ اور وسطی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ اس سسٹم کا مرکز 24 اگست تک وسطی سندھ پر آئے گا جسکے بعد زیریں سندھ سمیت کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 24 تا 25 اگست شہر قائد میں تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ بارش کا سلسلہ ممکن ہے کہ 26 اگست کی صبح تک جاری رہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ اسکے بعد 10 دن تک مزید کوئی سسٹم آتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے البتہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں بارش ہوسکتی ہے۔

شہر قائد میں آج ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں  کل سے صرف بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے