English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب متاثرین کا ہرطرح سے خیال رکھیں گے، بلاول بھٹو

القمر

لاڑکانہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم آپ کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے۔

بلاول بھٹو نے یہ یقین دہانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے اور ٹیکنیکل کالج لاڑکانہ میں متاثرین سیلاب سے ملاقات کے دوران کرائی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری سندھ اور جمیل سومرو سمیت دیگر پارٹی رہنما، اراکین اسمبلی اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے فلڈ کیمپس میں متاثرین سے بات چیت کے دوران چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ لوگوں کو ان کی مرضی کے مطابق کھانا فراہم کیا جائے۔

وزیر خارجہ نے متعلقہ حکام سے کہا کہ متاثرین سیلاب کو کھانے پینے کے علاوہ دیگر ضروری اشیا کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے