ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جولائی میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1ارب 21کروڑ ڈالرز رہا، اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ جولائی 2022 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1ارب 21کروڑ ڈالرز رہا جو جون 2022 کے مقابلے میں 45فیصد کم ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)نے جولائی 2022 کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارے سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دئیے۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جولائی کا تجارتی خسارہ جون سے 21 فیصد کم ہو کر 3 ارب 9 کروڑ ڈالرز رہا اور جولائی میں درآمدات 5.38 ارب ڈالرز رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں برآمدات 2.29 ارب ڈالرز رہیں جبکہ ورکرز ترسیلات 2.52 ارب ڈالرز رہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں