English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

القمر

 کراچی:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی کے خلاف آئینی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔

علی زیدی کی آئینی درخواست عمر سومرو ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لائیو کوریج آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترداف ہے اور 20 اگست پیمرا کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست میں وزرات اطلاعات و نشریات، چیئرمین پیمرا اور پی بی اے  کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے