کراچی:صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی و امداد کےلئے ریلیف فنڈ قائم کردیاگیا ہے،ریلیف فنڈ سندھ بینک کے تحت قائم کرکے اکاؤنٹ نمبر بھی جاری کردیاگیاہے۔
،Sindh Flood Relief Fund
PK90SIND0003010002106100 ۔IBAN۔ Account No. 0301-000210-6100
۔
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام اراکین سندھ اسمبلی ، صوبائی وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہیں جمع کروائیں گے۔ گریڈ 17 سے اوپر کے تمام سرکاری ملازمین اپنی 5 دن کی تنخواہ سندھ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ گریڈ 16 اور اس سے نچلے گریڈ کے تمام سرکاری ملازمین اپنی 2 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے۔
انہوں نے اپیل کی ہے کہ انٹرنیشنل ڈونر ایجنسیز اور مخیر حضرات زیادہ سے زیادہ سندھ حکومت کا فلڈ ریلیف میں ساتھ دیں۔ موجودہ بارشیں تاریخی سانحہ ہے، لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ مشکل کی گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایک ہوکر فلڈ ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔
