English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین کا یوم آزادی،امریکہ نے 3 ارب ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کردیا

القمر

امریکہ یوکرین کو اس کی آزادی کی سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر تقریباً 3 بلین ڈالر کی اضافی فوجی امداد کا اعلان کرے گا۔

اس حوالے سے ایک امریکی اہلکار نے  کہا کہ روسی آپریشن کے آغاز کے بعد کیف کے لیے سب سے بڑا دفاعی تعاون پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت تین ارب ڈالر کی فوجی امداد شامل ہے۔

یہ امداد جس کا استعمال دیگر کارروائیوں کے علاوہ کیف کو ہتھیار فراہم کرنے اور اس کی افواج کی تربیت کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس کا باضابطہ اعلان وائٹ ہاؤس آج  کرے گا۔

آج ہی کے دن یوکرین روس سے اپنی آزادی کا دن منا رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ آج یوکرین پر روس کے حملے کو چھ ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔

گزشتہ جمعہ کو پینٹاگان نے یوکرین کے لیے مختص کردہ 775 ملین ڈالر مالیت کے نئے فوجی امداد کے 19ویں پیکج کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد اسے لڑائیوں کے انداز کو تبدیل کرنے اور روسی افواج کے زیر قبضہ علاقوں کی واپسی میں مدد کرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس نئے امریکی امدادی پیکج میں 15 "اسکائی ایگل” جاسوسی ڈرون، 1,000 جیولن اینٹی آرمر میزائل، 1,500 TOW میزائل، Hymars اور Howitzers اور گولہ بارود کے ساتھ نیا توپ خانہ بھی شامل ہے۔

HIMARS precision میزائل جو 80 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس پیکج کا حصہ ہے۔

 واضح رہے کہ کیف مہینوں سے اپنے مغربی اتحادیوں پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اسے مزید جدید ہتھیار فراہم کرے تاکہ بھاری ہتھیاروں میں روس کی بڑی برتری کا مقابلہ کیا جا سکے۔

روسی آپریشن کے چھ ماہ میں ہزاروں اموات ہوئی ہیں۔

یوکرین کے 41 ملین میں سے ایک تہائی سے زیادہ لوگوں کو اپنے گھروں سے نکل جانے اور پورے شہرتباہی سے دوچار ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے