English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزارت داخلہ کو شہباز گِل پر تشدد کے الزامات کی انکوائری کا حکم

القمر

اسلام آ باد : ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو شہباز گل پر تشدد کے الزامات کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ ریٹائرڈ ہائی کورٹ جج کی سربراہی میں انکوائری افسر مقرر کرے،شواہد اکٹھے کرنے کی آڑ میں کسی ملزم پر تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔آئین اور عدالتیں قیدیوں کے حقوق اور تشدد سے بچانے کے محافظ ہیں، شہباز گِل پر تشدد کے الزامات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے شہباز گل پر تشدد کی تحقیقات کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ ہائی کورٹ نے حکم نامے میں کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے شہباز گل پر تشدد کی تردید کی، شہباز گل کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر ان کا ظاہری معائنہ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ ریٹائرڈ ہائی کورٹ جج کی سربراہی میں انکوائری افسر مقرر کرے ، شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے دوران ایس ایس پی رینک کا افسر سپروائز کرے گا ، سپروائز کرنے والا افسر یقینی بنائے کہ ریمانڈ کے دوران ملزم پر تشدد نا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے