English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹوئٹر میں بھارتی سرکاری ایجنٹ بھرتی کیے جانے کا انکشاف

القمر

نیویارک: ٹوئٹر کے سابق سیکورٹی چیف نے ہندوستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کی ملی بھگت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ بھارتی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ کو مجبور کیا کہ وہ بھارتی ایجنٹ پے رول پر رکھے۔

ٹوئٹر کے سابق سیکورٹی چیف نے یہ معاملہ امریکی ریگولیٹرز کے ساتھ اٹھا دیا۔ٹوئٹر کے سابق سکیورٹی چیف پیٹر میج زیٹکو نے امریکی سکیورٹی اور ایکسچینج کمیشن کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ٹوئٹر میں اپنے سرکاری ایجنٹ کو پے رول پر بھرتی کرنے پر مجبور کیا۔ٹوئٹر کے سابق سکیورٹی چیف پیٹر میج زیٹکو نے امریکی سکیورٹی اور ایکسچینج کمیشن کے سامنے ٹوئٹر کے دیگر سکیورٹی مسائل کے ساتھ اس بات کا انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ٹوئٹر میں اپنا سرکاری ایجنٹ بھرتی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

معاہدے کے تحت ہندوستان کو حساس (User Data )صارفین کی معلومات تک رسائی حاصل ہو گئی۔پیٹر میج زیٹکو نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں وسل بلوئر رپورٹ دائر کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر کی سیکیورٹی پالیسی انتہائی کمزور ہے جس میں بھارت مداخلت کررہا ہے۔ٹوئٹر انتظامیہ نے بھی اِس بات کی تصدیق کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے