ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ نے یوکرین کا یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
مصطفیٰ شَن توپ نے قومی دن کے موقع پر یوکرین کی پارلیمنٹ کے صدر روسلان اسٹیفانچوک کو ایک مبارکبادی خط روانہ کیا ہے۔
اپنے خط میں، شَن توپ نے اپنی اور ترکی کی قومی اسمبلی کے اراکین کی جانب سے یوکرین کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ "یوکرین کے ساتھ ہمارے مشترکہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارلیمانوں کے درمیان مضبوط تعاون اس عمل میں ہمارے تعلقات کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔ ترکی ہر پلیٹ فارم پر دیانتداری سے یوکرین کے سیاسی اتحاد، خودمختاری اور علاقائی تحفظ کی حمایت کو جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ میں آپ اور یوکرینی پارلیمنٹ کے معزز ممبران کی اچھی صحت اور کامیابی کا خواہشمند ہوں۔
