ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عابد شیر علی کی اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج کی دھمکی

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، عوام کے ساتھ احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی۔

فیصل آباد میں طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ اگر عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تو ہم خود عوام کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج مفتاح اسماعیل کے بیان پر افسوس ہوتا ہے، مفتاح صاحب دفتر سے باہر نکلیں۔ عمران خان نے جو معاہدے کیے مفتاح اسماعیل ان پر عمل نہیں کریں، آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی، جس کو نواز شریف نے ختم کیا تھا، اُس وقت بھی آئی ایم ایف کا پریشر ہوتا تھا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھاکہ آج ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، بجلی کے بلوں سے شروع ہوگیا ہے، خدارا عوام کو ریلیف دیں، حلقوں میں جانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 200 یونٹ تو ایک موٹر چلانے والے کا آ جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں