English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونانی طیاروں کی دراندازیاں جاری،ترک طیاروں کا ریڈار لاک کر دیا

القمر

یونانی طیاروں نےدوبارہ سے ترک ایف سولہ طیاروں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی ہے۔

 ترک امور دفاع کے مطابق،بحیرہ ایجیئن میں نیٹو  کے اواکس اور نیکسس ایس طیارے ترک ایف سولہ طیاروں کے ہمراہ تربیتی پرواز پر تھے جس پر یونانی F-16 طیاروں نے ریڈار لاک کرتےہوئے انہیں اشتعال دلانے کی کوشش کی ۔

اس کے جواب میں ترک طیاروں نے بھی ریڈار لاک کرتےہوئے اس  در اندازی کا جواب دیا ۔

ترک امور دفاع کا کہنا ہے کہ  یونان کی یہ در اندازیاں نیٹو اتحاد کے اصولوں کے منافی ہیں جس کی وجہ سے پروازوں کو بھِی خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس کے جواب میں یونان کے عسکری اتاشی کو امور دفاع طلب کرتے ہوئے ان   در اندازیوں پر  احتجاج کیا گیا ۔

 

 

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے