English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں،سہیل شاہین

القمر

طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین  نے کہاہے کہ طالبان حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں۔

سہیل شاہین نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کی حکومت لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف نہیں، لاکھوں افغان بچیاں پرائمری اسکولز میں تعلیم حاصل کررہی ہیں، افغان خواتین تعلیم ، صحت اور مختلف وزارتوں میں بھی کام کررہی ہیں۔

سہیل شاہین نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے افغانستان کا یورپی ممالک سے موازنہ درست نہیں کیونکہ افغانستان اسلامی ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان دوحا معاہدے کی پاسداری کررہا ہے اور افغان سرزمین امریکا سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے