اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ایک یوکرینی کے علاقے کار کیف کے معذور نوجوان ورونکو نے اسلام قبول کر لیا۔
روسی حملے میں خارکیف کے رہائشی ورونکو نہ صرف اپنا گھر کھو بیٹھے تھے بلکہ اہلیہ اور 2بیٹیوں سے بھی جدا ہو گئے تھے،ایسے وقت میں مسجد کے امام نے ورونکو کو مسجد میں پناہ دی، جس کے بعد دین اسلام سے متاثر ہو کر ورونکو ارکو نے اسلام قبول کر لیا۔
مسجد کے امام کا کہنا تھا جب صورت حال خراب تھی تو ورونکو نے مدد مانگی، اس کے بعد ورونکو ہمارے ساتھ مسجد میں رہتے ہیں اور اب ہم بھائی ہیں،ایک ویڈیو میں ورونکو نے بتایا کہ جب 8مارچ کو رضاکار میری فیملی کو کہیں لے گئے، تو میں بالکل اکیلا رہ گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ جب حملہ ہوا تو میں 9ویں فلور سے شیلٹر جایا کرتا تھا، عمارت میں کوئی گیس، بجلی اور پانی کچھ بھی نہیں تھا، تب امام محمد علی نے مسجد میں مجھے رہنے کی پیش کش کر دی،رپورٹ کے مطابق ورونکو نے کچھ دنوں بعد اسلام قبول کر لیا۔
امام نے بتایا کہ جب حالات ناقابل برداشت ہو گئے تو ورونکو نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا علی مجھے لے جائو تب سے وہ مسجد میں رہائش پذیر ہیں، اور ہم اب بھائی بھائی ہیں۔
