English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک کلب فنیر باہچے نے یو ای ایف اے یورپین لیگ کے لیے کوالیفائی کر لیا

القمر

یورپ میں ترکی کی  نمائندہ ٹیموں میں سے ایک فنیر باہچے نے UEFA یوروپا لیگ کوالیفائرز کے پلے آف راؤنڈ کے دوبارہ میچ میں آسٹریا وین کو ہوم گراونڈ  میں  4-1 سے شکست دیتے ہوئے گروپ میچوں میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ایلکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسماعیل یوکسیک نے 12ویں منٹ میں، عرفان قہوہ  جی نے  44ویں اور 70ویں منٹ میں اور میرٹ ہاکان یانداس نے 79ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔

مارٹنز نے آسٹریا وین کا واحد گول اسکور کیا۔

فنیر باہچے  کے حریفوں کا تعین آج کی قرعہ اندازی میں کیا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے