ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی صدر کا فوج کی تعداد میں اضافے کا حکم، 20 لاکھ سے متجاوز

ماسکو: روسی صدر نے مسلح افواج کی تعداد میں اضافے کا حکم نامہ جاری کر دیاہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں ماسکو کی فوجی کارروائی کے دوران حکم دیا ہے کہ اپنے فوجیوں کی تعداد 1.15ملین تک کی جائے،یہ حکم نامہ یکم جنوری سے نافذ العمل ہے تاہم اس میں واضح نہیں کیا گیا کہ آیا بڑی تعداد میں بھرتیوں کا مسودہ تیار کر کے رضاکار فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا یا پھر فوجیوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

جاری ہونے والے حکم نامے سے روسی فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد20 لاکھ 39ہزار ہو جائے گی۔ پچھلے آرڈر میں 2018کے آغاز میں فوج کی تعداد بالترتیب 1,902,758اور 1,013,628تھی۔

کریملن نے کہا ہے کہ صرف رضاکار کنٹریکٹ فوجی ہی اس میں حصہ لیتے ہیں جسے یوکرین میں “خصوصی فوجی آپریشن کہا جاتا ہے، 18 تا27سال کی عمر کے تمام روسی مردوں کو فوج میں ایک سال خدمات انجام دینا ضروری ہیں لیکن صحت کی وجوہات یا یونیورسٹی کے طلبا کو دی جانے والی التوا کی وجہ سے ایک بڑا حصہ اس ڈرافٹ سے گریز کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں