English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہماری آزادی کو ہدف بنانے والا خواہ کوئی بھی ہو امان نہیں پا سکے گا: ایردوان

القمر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم کسی حملے، کسی سازش اور کسی جھانسے  کے مقابل تحمل کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ ہمارا پرچم ہماری آزادی کی علامت ہے اور ہم اپنی آزادی  کو ہدف بنانے والوں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے”۔

صدر ایردوان نے ضلع مُش کے ملازگیرت قومی پارک میں ،”فتح ملازگیرت کی 951 ویں سالانہ یاد” کی مناسبت سے، منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم ملازگیرت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ اسے اپنے قلب و ذہن میں ہمیشہ تازہ رکھیں گے۔ ہم، ہمارے وطن کو تقسیم کرنے  اور حکومت کو توڑنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص پر  رحم نہیں کریں گے”۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ” ہم نہ تو کسی حملے اور سازش کو برداشت کریں گے اور نہ ہی کسی جھانسے کو۔ ہمارا پرچم ہماری آزادی کی علامت ہے اور ہماری آزادی کو ہدف بنانے والا خواہ کوئی بھی ہو امان نہیں پا سکے گا”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے