English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قابض اسرائیلی فوج کی فلسطینی چرواہوں پر فائرنگ’

القمر

غزہ :اسرائیلی  فوج نے فلسطینی چرواہوں پر فائرنگ کر دی۔

چرواہوں کو نشانہ بناے کا یہ واقعہ غزہ کے مشرقی علاقے کے وسط میں پیش آیا ہے۔

 پی آئی سی کے نمائندے کے مطابق دیر البلاح  کے علاقے میں اسرائیلی قابض فوجی ایک اونچی بنائی گئی چوکی میں موجود تھے۔ جب انہوں نے اس علاقے میں چرواہوں پر فائرنگ کی۔  یہ فائرنگ ہیوی مشین گن سے کی گئی۔

 فائرنگ کے علاوہ آنسو گیس کے شیل بھی فائر کئے گئے۔ اسرائیلی قابض فوج آئے روز فلسطینی چرواہوں ، کسانوں اور ماہی گیروں کو اسی انداز سے نشانہ بناتی ہے تاکہ یہ تنگ آکر علاقہ کالی کر جائیں اور قابض فوج اس فلسطینی علاقے میں بھی اپنا قبضہ پکا کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے