English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان: سیلاب کی تباہ کاریاں ،982 ہلاک،ترکی کا تعزیتی پیغام

القمر

پاکستان بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جبکہ  حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 982 ہوگئی۔

قومی ادارہ برائے انسداد آفات کے مطابق، ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب کے باعث 14 جون سے اب تک جاں بحق افراد کى تعداد 982 ہوگئی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ خيبر پختونخوا میں بارشوں اور سيلاب سے گزشتہ 24گھنٹے کےدوران10افراد جاں بحق ہوئے۔

سندھ میں  گزشتہ 24گھنٹے کےدوران33افراد  جان کی بازی ہار گئے۔بارشوں اور سيلاب سے پنجاب میں  گزشتہ روز 2اموات ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں سيلاب سے گزشتہ 24گھنٹے کےدوران مختلف مقامات پر 113افراد زخمی  ہوئے۔ مجموعی طور پر اب تک ایک ہزار 456افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب سے 149 پلوں کو نقصان پہنچا۔بارشوں کے باعث اب تک ملک بھر میں 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا،8 لاکھ 25 ہزار سے زائد مويشی بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

ملک بھر میں 48 ہزار 931 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔متاثرین میں 27 ہزار سے زائد خیمے، 35 ہزار سے زائد ترپالیں اور 17 ہزار سے زائد کمبل تقسیم کیے گئے ہیں

 ترکی نے سیلاب کی آفتوں سے ہلاک شدگان کےلیے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترک امور خارجہ کے مطابق، دوست وبردار ملک پاکستان کی عوام  کو اس وقت سیلابی آفات کا سامنا ہے جس کےلیے حکومت ترکی اور اس کی عوام پاکستان کے ساتھ ہے اور  جانی نقصان پر دلی  تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

ترکی نے امدادی سامان سے لدا ایک طیارہ بھی روانہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے