روسی فوج کے مشرقی یوکرین میں واقع شہر سلاویانسک پر حملے جاری ہیں
بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے مشرقی شہر دونیسک جنگ کے آغاز سے اب تک شدید حملوں کی زد میں ہے۔
اس وقت دونیسک کے قریب واقع سلاویانسک نامی شہر بھی روسی فوج کے ہدف پر ہے جہاں صبح سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ شہر سے آبادی کو پہلے سے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ایک گھر اور سیرامک کارخانے سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
حکام نے تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کا نہیں بتایا گیا ہے۔
