English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کے وزیروں نے فصلیں بچانے کیلئے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا،شیخ رشید

القمر

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اندرون سندھ کے وزیروں نے اپنی فصلیں بچانے کے لئے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان سیلاب سے اور یورپ خشک سالی سے مراجارہا ہے۔اندرون سندھ کے وزیروں نے اپنی فصلیں بچانے کے لئے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے۔

سیلاب کی رپورٹیں بننے تک غذائی قلت اور وبائیں شروع ہوجائیں گی،مہنگی بجلی،آٹا اور سیلاب تباہی لائے گا۔

انہوںنے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کی مدد کے انتظار میں کھائی میں گریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے