English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری  

القمر

اسلام آ باد:  پاک بحریہ کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری، پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کی مدد سے قمبر، بکرانی، لاڑکانہ، سانگھڑ اور سکھر کے نواحی علاقوں میں محصور افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا دیا گیا ہے۔

  ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے۔

 پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی مسلسل فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ مصیبت کے شکار ہم وطنوں کی بحالی تک امدادی آپریشن جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے