ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم برادر پاکستانی عوام کی ہر ممکنہ امداد کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا ہے کہ ہم  سیلاب کے باعث شدید نقصان سے دوچار پاکستانی عوام کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کے لیے  تیار ہیں۔

صدر ایردوان نے  پاکستانی وزیر اعظم  سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ایوان صدر کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے اس  بات چیت میں  پاکستان میں   مون سون بارشوں سے  پیدا ہونے والی سیلاب کی آفت    کے حوالے سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

اس قدرتی آفت میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے پاکستانی بھائیوں کی  اللہ تعالی سے مغفرت اور زخمیوں کی فی الفور شفا یابی  کی دعا کرنے والے  ترک  صدر کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اب بھی ہم   پاکستانی عوام  کی اس کٹھن گھڑی میں ہر ممکنہ تعاون و امداد کے لیے تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں