ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم روس سے دونباس دوبارہ حاصل کرلیں گے: یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے  کہا ہے کہ ہم روس کے زیر قبضہ دونباس کو واپس لیں گے۔

 زیلنسکی نے گزشتہ شام کو  اپنے ایک خطاب میں  کہا کہ ہمیں ہمارے تمام شہر اور عوام یاد ہیں اور انہیں بھولنا نا ممکن ہے،دونباس  کا علاقہ  اس وقت روسی حملوں کا شکار ہے مگر ہمیں یقین ہے کہ وہ یوکرین کا حصہ دوبارہ سے بن جائےگا ،ہم وہاں کی عوام اور ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں لگنے دیں گے۔ وہاں کےلوگ ایک محفوظ اور پر مسرت زندگی ضرور گزاریں گے۔

 گزشتہ ماہ یوکرینی حکام نے کہا تھا کہ ان کی فوج نے  خیرسون شہر کی واپسی کےلیے  جوابی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

 یاد رہے کہ 22 فروری 2022  کو روس نے  دونیسک اور لوگانسک کے علاقوں کی نیم خود مختاری  تسلیم  کرتےہوئے یوکرین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک غیر جانبدار ملک کے طور پر اعلان کرے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں