کراچی:پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرخرم شیرزمان نے کہا ہےکہ پوری قوم اس وقت سیلاب اور بارش کی تباہی کا شکار ہے۔امپورٹڈ حکومت کی جانب سے متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی جارہی ہے۔امپورٹڈ حکومت صرف دوروں اور بھاشن میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پریشان عوام کی مزید پریشانیاں بڑھائی جارہی ہیں۔بجلی کے بلوں میں اضافہ اور پیٹرول مہنگا کیا جارہا ہے۔امپورٹڈ حکومت خود اس ملک کے لیے کسی آفت سے کم نہیں۔