ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیرپور،5 منزلہ عمارت گر گئی، ملبے تلے دبے 15 افراد کو نکال لیا گیا

 خیرپور میں مسلسل بارشوں کے باعث 5 منزلہ عمارت کی 2 منزلیں زمین بوس ہوگئیں، 15 افراد ملبے تلے دب گئے رینجرز اور پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے دبے ہوئے افراد کو نکال لیا۔

 تفصیلات کے مطابق تحصیل پیر جوگوٹھ کے ہندو محلہ میں کی 5 منزلہ عمارت کے نیچے والی دو منزلہ عمارتیں زمین بوس گئیں عمارت کے ملبے تلے 15 افراد دب گئے۔

 عمارت زمین بوس ہونے پر گھروں سے چلانے رونے کی آوازیں آنے لگی، علاقہ مکینوں نے رینجرز اور پولیس کے ساتھ مل کر ریسکیو کرکے 15 افراد کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا ہے جن کو پولیس نے پیر جوگوٹھ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ہونے والوں کا تعلق ہندو برادری سے ہے۔

 متاثرا خاندان کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث عمارت خستہ حال ہوچکی ہے، خوش قسمتی سے ہماری جانیں بچ گئیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں