ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب نے صفر میں عمرے کی اجازت دے دی

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ماہ صفر کے دوران عمرہ کی اجازت دے دی۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صفر المظفر کے دوران عازمین عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند مسلمان کسی بھی مجاز ٹریولنگ ایجنسی کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں جبکہ ماہ صفر کے لیے عمرہ ویزے کی بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزارت حج نے مملکت کے باہر سے آنے والے عازمین پر واضح کیا ہے کہ وہ لائسنس یافتہ ایجنٹس سے ہی عمرے کی بکنگ کرائیں اور کسی غیر مجاز ٹریول ایجنٹ کے جھانسے میں نہ آئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں