ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الخدمت کے رضاکار سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں، جاوید قصوری

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب (وسطی)محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کے مناظر ناقابل بیان ہیں۔ مخیر حضرات اور قوم اپنے پاکستانی بھائیوں کی ہر ممکن امداد کے لیے آگے بڑھیں۔

جاوید قصوری نے کہاکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1061سے تجاوز کرچکی ہے۔ دریائے سندھ میں بڑے ریلے کی وارننگ سے تشویش بڑھ گئی ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ  جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن کے رضاکار اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی پانی سے اربوں روپے کے انفرا سٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اطلاع آرہی ہیں کہ وڈیروں ، جاگیر داروں نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے پانی کا رخ غریبوں کی بستیوں کی طرف موڑ دیا ہے۔ حکومت اپنی رٹ کو قائم رکھتے ہوئے حالات کو کنٹرول کرے اور مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں