ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا کا سیلاب متاثرین کیلیے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان 

اوٹاوا: کینیڈین حکومت نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 5 ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔

کینیڈین وزیرہرجیت سجن نے ابتدائی طور پر 5 ملین کینیڈین ڈالرامداد کا اعلان کیا،کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنرظہیرجنجوعہ نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں، جس میں سیلاب سے تباہی اور سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی پر بات چیت کی۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ سیلاب اور بارش سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثرہوچکےہیں، سیلاب اوربارش سے 1100سے زائدانسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے،ظہیر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ سیلاب اوربارش سے 1600سےزائدافرادزخمی ہوئے، 7 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک اور 10 لاکھ سے زائد مکانات جزوی یا مکمل طورپرتباہ ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے 163 پلوں اور 170 دکانیں تباہ ہوچکی ہیں اور 3400 کلومیٹر طویل سڑکوں کونقصان پہنچا جبکہ سیلاب اور بارش سے بڑے پیمانے پر تیار فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں